یکم اگست سے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی 8 روپے 50 یپسے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے ،عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات پر گزشتہ 15 دن کے دوران بالترتیب 2 ڈالر اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے
یکم اگست سے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میںنمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 یپسے فی لیٹر کی کمی کاامکان ہے ،عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات پر گزشتہ 15 دن کے دوران بالترتیب 2 ڈالر اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اس تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان بتایاگیا ہے ۔اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے۔ نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 272 روپے سے اوپر رہے گا جبکہ ڈیزل 275 روپے فی لیٹر کے قریب رہے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 87.50 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 96.93 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔
15 دن کے دوران دونوں مصنوعات پر درآمدی پریمیم میں بھی کمی آئی ہے۔ جو پیٹرول پر 9 ڈالر سے گھٹ کر 8.80 اور ڈیزل پر 6.50 ڈالر فی بیرل سے کمی کے بعد 5 ڈالر پر آگیا ہے۔ دوسری طرف شرح تبادلہ میں اتار چڑھاو¿ پندرہ دن کے دوران ایک حد تک محدود رہا۔حکومت نے موجودہ فنانس بل میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر کر دی ہے تاکہ اگلے مالی سال میں 12 کھرب 80 ارب روپے جمع کئے جا سکیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔اس سے قبل 30 جون کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7.45 روپے اور 9.56 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رواں ماہ کے دوران بالترتیب 17.44 روپے اور 15.74 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔