عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی نرخ بڑھ گئے۔
عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالر کے اضافے کے بعد 2386 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2860 روپے پر برقرار رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ملک میں سونے کی فی تولہ 1000 روپے اضافے سے فی تولہ قیمت 251500 روپے پر پہنچ گئی تھی۔ اس طرح دس گرام سونے کی قیمت 215621 روپے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 2860 روپے پر ریکارڈ کی گئی تھی۔
یاد رہے جمعرات کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔