پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایئر ایمبولینس سے مریض کی منتقلی میانوالی کی 40 سالہ حلیمہ بی بی دو روز قبل چھت سے گر کرمفلوج ہوگئی تھی جنھیں ہنگامی بنیاد پر اسپتال منتقل کیا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئرایمبولینس سے مریض کی منتقلی۔ چھت سے گر کر مفلوج ہونے والی مریضہ حلیمہ بی بی میانوالی سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

میانوالی کی چالیس سالہ حلیمہ بی بی دو روز قبل چھت سے گر کرمفلوج ہوگئی تھی۔ حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے بڑے اسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حلیمہ بی بی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر راضون نصیر نے آپریشن کی نگرانی کی۔

ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی منتقل کیا گیا۔

حلیمہ بی بی کے اہلخانہ نےمریم نواز کا شکریہ ادا کیا جبکہ مریم نواز نے کہا کہ بہترین اور بروقت علاج پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے جو ضرور دیا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں