پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے
پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ لوگ اپنی غذا کا خیال رکھیں اور سادہ طرز زندگی اپنائیں تو کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ایسے بھنڈی غذائیت سے بھرپور ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال انسان کو مختلف بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔
بھنڈی پوٹاشیم سے بھرپورغذا ہے جوانسانی جسم میں بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
بھنڈی کھا کر کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی جو کہ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
اس کے علاوہ بھنڈی میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء موجودہیں جو مدافعتی نظام کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور شوگر جیسی موذی بیماری سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ بھنڈی فائبر سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے جس کا باقاعدگی سے استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
بھنڈی کو پکا کر کھانا ہی صرف فائدہ مند نہیں ہے بلکہ اس کے بیچ بھی خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
سال 2011 میں ایک مطالعہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھنڈی استعمال کرنے کے نتیجے میں خون کی شکر کم ہوجاتی ہے اور یہی بات ذیابیطس پر بہتر کنٹرول رکھنے میں خصوصی اہمیت رکھتی ہےاور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھنڈی بہت مفید ہے۔
اس کے علاوہ بھی بھنڈی کے بہت سے فوائد ہیں اس میں شامل کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
ماہرین طبی کے مطابق بھنڈی میں موجود لیس دار مادہ ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
بھنڈی کے استعمال کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ شوگر کے باعث خراب ہونے والے گردوں کو بھی مندمل کرتی ہے۔