پیپلزپارٹی کے راہنماﺅں سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے ایوان صدر میں آج اہم اجلاس طلب ‘پی ٹی آئی راہنماﺅں کے خلاف آرٹیکل چھ کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا
پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر صدر مملکت آصف زرداری نے پارٹی راہنماﺅں سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے ایوان صدر میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے. پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر صدر مملکت آصف زرداری نے پارٹی راہنماﺅں سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے ایوان صدر میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئر راہنماﺅں کو ایوان صدر پہنچنے کی ہدایت کی ہے.
رپورٹ کے مطابق مشاورتی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کی بھی شرکت کا امکان ہے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی‘سابق صدر عارف علوی‘سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے اطلاق سے متعلق گفتگو ہوگی. اس کے علاوہ اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت ہوگی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا.
اس کے علاوہ حکومت نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا بھی اعلان کیا تھا وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا یہ ریفرنس بھی کابینہ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کو ارسال کیا جائے گا.