کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ خارجی نور ولی محسود کی خفیہ کال منظرِ عام پر آ گئی

کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ خارجی نور ولی محسود کی خفیہ کال منظرِ عام پر آ گئی۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق ٹی ٹی پی کا سربراہ نور ولی محسود پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کیلئے دہشتگرد کو ہدایات دے رہا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بدامنی پھیلانے کے مکروہ دھندے میں خوارج عملی اور پراپیگنڈے سے پاکستانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں دیہی ہیلتھ سنٹر پر حملہ کرکے معصوم مرد و خواتین اور بچوں کو شہید کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں