سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق کتاب گل نامی پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

علاوہ ازین سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ کتاب گل کی سزائے موت پر آج ریاض میں عمل درآمد کردیا گیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں