آئی ایم ایف نےعالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنےکا امکان ہے۔
حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقررکیا ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی، عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے اور اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے، عالمی معیشت کے لیے ایکسٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں، انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی، عالمی سطح پر عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہےگی۔