ہفتے کی شام ایک انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کرنے والے بیس سالہ حملہ آور تھامس کروکس نے فائرنگ کرنے سے پہلے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا، جس مٰں انہوں نے ٹرمپ سے اپنی نفرت کا اظہار کیا تھا۔
تھامس کروکس کو فائرنگ کے فوراً بعد ہی ہلاک کردیا گیا تھا۔
تھامس نے حملے سے پہلے پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ ’میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔ میں ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں اور میں ٹرمپ سے نفرت کرتا ہوں‘۔
امریکی حکام نے حملہ آور کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجرم کی عمر 20 سال تھی، اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسے فائرنگ کے واقعے کے بعد سر میں گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی تھی۔
حکام نے مزید کہا کہ میتھیو کروکس کا تعلق بیتھل پارک پنسلوانیا سے ہے اور اس نے تقریب کے قریب ایک فیکٹری کی چھت پر اونچی جگہ سے کئی گولیاں چلائیں، جو اس اسٹیج سے 130 گز سے زیادہ دور تھا جہاں ٹرمپ اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔
حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کروکس کی گولی ٹرمپ کے کان پر لگی۔ کچھ گولیوں سے ایک راہگیر ہلاک جبکہ دو دیگر کو شدید زخمی ہوئے جبکہ سیکرٹ سروس کی کاؤنٹر سنائپر ٹیم کے فوری جواب کے نتیجے میں کروکس کو براہ راست سر میں گولی ماری گئی، جس سے کروکس کو فوری طور پرہلاک ہوگیا۔