سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی حملہ آور کا تعلق پنسلوانیا سے ہے، مشتبہ شخص کا ڈی این اے کررہے ہیں۔ ایف بی آئی حکام کی پریس کانرنس

امریکہ میں الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی۔ پنسلوینیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف بی آئی حکام نے بتایا کہ واقعہ میں ایک حملہ آور کے علاوہ مزید ایک شخص ہلاک ہوا، سکیورٹی اداروں نے حملے کا فوری جواب دیا، حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے جس کا تعلق پنسلوانیا سے ہے، مشتبہ شخص کا ڈی این اے کررہے ہیں، جائے وقوع پر بدستور تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے اونچے مقام سے سٹیج کی طرف متعدد گولیاں چلائیں، اس حملے میں کسی پولیس والے پر فائرنگ نہیں کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حملے کا فوری جواب دیا، ٹرمپ پر حملے کے بعد اب وہاں کوئی خطرہ نہیں، ہماری تمام ایجنسی سیکریٹ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، ہم سیکریٹ سروس کو معاونت فراہم کرتے ہیں

ایف بی آئی حکام نے کہا کہ اس واقعہ کی فوٹوز اور ویڈیوز انتہائی مددگار ہوں گی، جس کے بھی پاس اس شوٹر کے حوالے سے معلومات ہوں گی وہ ہمارے لیے اس حملےکا مقصد کا پتہ لگانے کے لیے کار آمد ہوں گی، اس سلسلے میں سیکریٹ سروس نے لوگوں کے تحفظ کے لیے بہترین کام کیا، انہوں نے وسائل کے لیے معاونت مانگنے میں ہچکچاہٹ نہیں کی اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں یہ وسائل فراہم کریں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں