8 محرم کو زائرین کیلئے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے 8 محرم کو زائرین کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق  ٹنڈو آدم سے روہڑی کیلئے خصوصی ٹرین چلائی جائے گی ، 8 محرم کو ٹنڈو آدم سے دوپہر 2 بجے زائرین کی ٹرین روہڑی روانہ ہوگی،محکمہ ریلوے نے خصوصی ٹرین چلانے کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا ۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 21اضلاع میں 7اور 10 محرم کے دوران موبائل فون سروس کی بندش کے لئے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور زونل ڈائریکٹر پی ٹی اے کو خط ارسال کردیا ہے۔

جن اضلاع کے کئی علاقوں میں موبائل سروس مکمل طور پر بند رہے گی ان میں بہاولنگر اور بہاولپورمیں 7اور 10محرم الحرام، رحیم یار خان9اور 10محرم الحرام، مظفر گڑھ، ڈی جی خان ، وزیر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،لیہ راجن پور میں 10محرم الحرام، ننکانہ، نارووال، گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور منڈی بہائوالدین، گجرات اور میانوالی میں 9اور 10محرم الحرام، جھنگ ، بہاولنگر ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں 7اور10 کے علاوہ بھکر میں 8سے 10محرم الحرام کے دوران موبائل فون بندش شامل ہے۔

پنجاب کے جن17 اضلاع میں موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی ان میں لاہور، قصور ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور لودھراں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جن مذکورہ اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا کہا گیا ہے ان کے حساس اور مخصوص علاقوں کی فریکوئنسی بھی بھجوائی گئی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں