ڈیری ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے دودھ کے نئے ریٹس 220 سے بڑھا کر 240 کر دیئے گئے ہیں،دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اور اطلاق پانچ جولائی سے کیا گیا ہے۔
حالیہ بجٹ اور آئے روز بجلی و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہےجس کے باعث دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ابھی مزید اشیاء اور بجلی کے ریٹس میں اضافہ کیا جا رہا ہے، تاحال دوبارہ سے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔