بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر میں بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے،ماہانہ 200یونٹ تک والے گھریلو صارفین3ماہ کیلئے اضافے سے مستثنیٰ قراردئیے گئے ہیں۔

دیگرگھریلوصارفین کیلئے بجلی کابنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھادیا گیا،گھریلوصارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک پہنچ گیا۔

ماہانہ 201سے 300یونٹ تک ٹیرف 7.12روپے اضافے سے 34.26 روپے ہوگیا،ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے39.15روپے ہوگیا۔

ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف7.12روپےاضافے سے41.36روپے ہوگیا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کانوٹیفکیشن پاورڈویژن نے جاری کیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں