پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال 10 روز کے لئے موخر کرنے کا اعلان

فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملز نے کئی دن سے جاری ہڑتال دس روز کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومتی کمیٹی میں شامل چیرمین ایف بی آر،چاروفاقی وزرا نے فلورملزکے نمائندوں سے ملاقات کی فلورملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پرتحفظات سے آگاہ کیا۔مذ اکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق چیرمین ایف بی آرنے فلورملرزکی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پراتفاق کیا، جس کے بعد پاکستان فلورملزایسوسی ایشن ہڑتال موخرکرنے کیلئے حکومت کی بات مان لی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کوبلا لیا ہے، جس میں حکومتی کمیٹی سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے سے اجلاس ہوگا۔

چیئر مین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن عاصم کا کہنا ہے کہ ہڑتال ختم نہیں کر رہے دس روز کے لئے موخر کی جا رہی ہے، حکومتی کمیٹی نے تین روز بعد ہماری بات سے اتفاق کیا، آئندہ اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے فلور ملز کے ساتھ مذاکرات کا ٹاسک وفاقی وزیر احد چیمہ کو سونپا تھا، ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔مذاکرات میں وفاقی حکومت نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے موقف کو جزوی طور پر تسلیم کرلیا، جس کے بعد ملک گیر ہڑتال 22 جولائی تک موخر کردی گئی۔

چیئرمین آٹا ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کو ہوگا۔ آئندہ اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ ہو گا۔ فلورملز گندم کی واشنگ شروع کریں گی اور کل اتوارسے پسائی ہوگی جس کے بعد سوموار کو ملک بھر میں آٹا سپلائی معمول کے مطابق بحال ہوگی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں