کراچی : 8 ، 9 اور 10 محرم کو کون سے راستے کھلیں کون سے بند ہونگے ؟ ٹریفک پلان جاری محرم الحرام کا نشترپارک سے مرکزی جلوس نشتر پارک برآمد ہوگا، جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیرہوگا

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔ محرم الحرام کا نشترپارک سے مرکزی جلوس نشتر پارک برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پرپہنچ کراختتام پذیرہوگا۔

ٹریفک پلان کے مطابق ناظم آباد سے آنے والےشہری لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ،گارڈن سےمنزل مقصود پرجا سکتے ہیں، لیاقت آباد سے آنے والوں کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک بائیں جانب سینٹرل جیل کی جانب موڑدیا جائے گا۔ حسن اسکوائرسے پیپلز چورنگی چورنگی جانے والے کشمیر روڈ سے شاہراہ قائدین،جیل فلائی اوور تین ہٹی سے نشتر روڈ جاسکیں گے۔

سپر ہائی وے، گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ جانے والےہیوی ٹریفک لیاقت آباد نمبر10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا، ہیوی ٹریفک براستہ حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی، ہیوی ٹریفک کی واپسی کے لئےبھی یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔

نیشنل ہائی وے سے آنے والے ٹریفک کو براستہ شاہراہ فیصل، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی، ٹریفک کو واپسی کے لئے یہی راستہ اختیارکرنا ہوگا

شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین اور نمائش جانے والےسوسائٹی لائٹ سگنل کشمیر روڈسےمنزل مقصود پرجاسکیں گے، جمشید روڈ سے گرومندر ایم اے جناح روڈ جانے والےگرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار، گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والےانکل سریا سے گل پلازہ بائیں جانب کوسٹ گارڈ ہولی فیملی اسپتال، ناظم آباد سے آنے والے شرکاء لسبیلہ، دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازارنمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش جلوس میں شریک ہوں۔

لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر تا نمائش جلوس میں شامل ہونگے جبکہ سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش جلوس میں شریک ہوں، گلستان جوہر و گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش جلوس میں شریک ہوں۔

سبیل یا نیاز تقسیم کرنے کے لئےگاڑیاں صرف ٹاورمیمن مسجد سے جلوس میں شامل ہوں گی، کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر گاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔

چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سےجلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہے۔

ٹریفک پلان کے مطابق صرف ونڈ اسکرین پر اسٹیکر لگی گاڑیوں کو جلوس میں آنے کی اجازت ہوگی، اسٹیکر والی گاڑیاں براستہ شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخل ہوسکیں گی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں