گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔
وزارت تجارت نے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردئیے،گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔
پہلے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق گندم اور گندم سے تیار مصنوعات کی برآمد پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔