لاہور میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند 800 سے زائد درخواست گزاروں کو رقم واپسی کے بارے میں فی الحال فیصلہ نہیں ہو سکا، گورننگ باڈی متاثرین کو رقم ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ ترجمان ایل ڈی اے

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایل ڈی سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند کر دیا گیا، نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔ تر جمان ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ بجٹ میں فنڈز مختص نہ ہونے کے باعث فیلگ شپ منصوبہ ختم کیا گیا ہے، اس منصوبے کے تحت 27 لاکھ روپے میں شہریوں کو فلیٹ مہیا کیا جانا تھا، نیا پاکستان اپارٹمنٹس اسکیم میں 800 سے زائد درخواست گزاروں نے اپلائی کیا، منصوبے کے 800 سے زائد درخواست گزاروں کو رقم واپسی کے بارے میں فی الحال فیصلہ نہیں ہو سکا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی متاثرین کو رقم ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

دوسری طرف موجودہ حکومت نے لاہور سمیت پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل ہوچکا ہے، پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ کا کہنا ہے کہ اپنی گھر اپنی چھت منصوبہ کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز14اگست کو کریں گی،منصوبے کے تحت ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں حکام نے ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ اقساط پر بریفنگ دی اور بتایا کہ لاہور سمیت صوبے کے 5 بڑے شہروں میں 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جس پر وزیر اعلیٰ نے کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے اقدامات کا حکم دیا، اس دوران نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں پروجیکٹ کی جلد تکمیل پر زور دیا گیا اور وزیراعلیٰ نے اپنا گھر اپنی چھت منصوبہ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں