وزیراعلیٰ کا ایئرپورٹ سے گھرجانے کی بجائے لاہور شہر کے طوفانی دورے، نکاسی آب کا جائزہ

انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئیں، سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے کھڑے بارش کے پانی کو چیک کریں، واسا عملے کو ڈیوٹی پر موجود دیکھ کر شاباش بھی دی

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بارش کے کھڑے پانی کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد سے واپسی پر گھر جانے کی بجائے شہر کے اچانک دورے کیے- لاہور پہنچتے ہی وزیر اعلی مریم نواز شریف نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا جس پر انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئیں- وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں- وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید ہدایات کی کہ پورے پنجاب میں پانی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنایا جائے،عید پر صفائی مہم کی طرح نکاسی آب کے لئے سیف سٹی ٹیکنالوجی استعمال کریں، سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے کھڑے بارش کے پانی کو چیک کریں -وزیر اعلی مریم نواز شریف نے انتظامیہ سے ہر آدھے گھنٹے بعد صورتحال کی مانیٹرنگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی-ہوائی اڈے سے شادمان، فیروز پور روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں کا معائنہ کیا – اندرون و بیرون شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا – وزیراعلی مریم نوازشریف نے سڑکوں، چوراہوں، بازاروں کا معائنہ کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں – قذافی سٹیڈیم میں پانی کی فوری نکاسی کے لیے اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت کی-وزیراعلی پنجاب نے واسا کے عملے ڈیوٹی پر موجود دیکھ کر شاباش بھی دی اور محنت سے کام کرنے کی تلقین کی-وزیراعلی مریم نواز نے مختلف مقامات میں گاڑی رکوائی اور نکاسی آب کے کام کا خود معائنہ کیا اور گلی، محلوں اور راستوں پر نکاسی آب کا بھی جائزہ لیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے غیرمعمولی بارشوں کے حوالے سے جاری آپریشن اور انتظامات کا جائزہ لیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں -بعد ازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شہباز شریف دور کی یاد تازہ کرتے ہوے بارش کے کھڑے پانی میں پہنچ گئں اور نکاسی آب کے لیے سرگرم عملے سے بات چیت کی – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لکشمی چوک میں واسا کیمپ آفس کا بھی دورہ کیا، مشینری اور عملے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ گوال منڈی، دل محمد روڈ، ایبٹ روڈ اور میکلوڈ روڈ سے آنے والا پانی لکشمی چوک پوائنٹ میں جمع ہوتا ہے اور اسی وجہ سے واسا کا عملہ 24 گھنٹے فرائض سرانجام دیتا ہے – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لکشمی اور قذافی سٹیڈیم اور گلبرگ میں واسا کیمپ آفس کے دورے کیے، وزیراعلیٰ کے پہنچتے ہی عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں