تل ابیب: اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تل ابیب کی سڑکوں پر مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ جنگ ختم کرنے کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔
غم و غصے سے بھرے مظاہرین نے سڑکوں پر کئی مقامات پر آگ بھی لگا دی اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم کو یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمے دار قرار دیا۔