سانگھڑ میں سیلاب سے متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے

دونوں ملزمان لڑکی کے محلے کے ہیں، دونوں ملزمان کا اور لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔رپورٹ آنے پر مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔ایس ایس پی فرخ علی

سانگھڑ,سانگھڑ میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا تھا جہاں سیلاب سے متاثرہ لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی تھی۔ راشن دینے کا جھانسہ دے کر سیلاب متاثرہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور میں پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی فرخ علی نے بتایا کہ دونوں ملزمان لڑکی کے محلے کے ہیں۔ دونوں ملزمان کا اور لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔رپورٹ آنے پر مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔یاد رہے کہ ملزم نے راشن دینے کے بہانے متاثرہ لڑکی کو گھر لے جا کر درندگی کا نشانہ بنا یا تھا۔ سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا شکار اور راشن حاصل کرنے کیلئے کوشاں لڑکی کو امداد کے بہانے درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کا بتاناتھا کہ رکشے والے نے کہا چلو تمہیں راشن دلاتا ہوں اور گھر لےجا کر نشہ آور چیز کھلا دی اور دو دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شکایت پر ایک ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب سانگھڑ میں بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کثیر الجہتی اقدامات تیزی سے کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں حکومت سندھ کے تمام تر محکمے ،صوبائی وزراء، منتخب نمائندوں سمیت ضلع انتظامیہ اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری بہتر انداز میں ادا کرنے میں مشغول عمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نثار احمد میمن نے ضلع کی تمام غیر سرکاری تنظیموں کا اجلاس طلب کر کے بارش متاثرین کے لیے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب فوکل پرسن سردار پارس ڈیرو بھی شہروں میں پانی کی نکاسی اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، رکن صوبائی اسمبلی فراز ڈیرو شہداد پور کے گردونواح کے دیہاتوں سے پانی کی نکاسی کے کاموں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں