فنانس بل پر دستخط، کل سے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوگا؟ نئے بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، شہری

صدر مملکت نے فنانس بل پر دستخط کردیے جس کا مطلب حکومت نے جو عوام پر اس بجٹ میں 200 ارب روپے سے زائد کے ٹکس لگائے ہیں جو کہ کل سے لاگو ہونگے۔

بل سے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں اضافہ ہو گا آٹے کی قیمت میں 18 فیصد سیلز ٹیکس،موبائل کی قیمتوں، گھریلو آلات اور کاغذ پراستثنی ختم ، کتابیں کاپیاں مہنگی ہونگی۔

نئے بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، پیک شدہ آٹا، چاول، دالیں، مصالحے، دودھ، درآمدی سبزیاں اور خشک میوہ جات مہنگے ہوجائیں گے۔، ان اشیا 18 فیصد سیلزٹیکس عائد ہوگا ۔ پولٹری اورمویشیوں کے دام بھی بڑھیں گے۔

فنانس بل میں ابتدائی طور پر پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز دی گئی، تاہم اب 80 کے بجائے یہ حد 70 روپے ہوگی۔ مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل اور ای ٹین پیٹرول پر لیوی کی حد 50 روپے رہے گی۔

فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے بعد گوشت، موبائل فون، ہربل اور ہومیوپیتھک ادویات مہنگی ہوجائیں گی۔ بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں