امریکا اور پاکستان کے تعلقات کئی سالوں سے مستحکم ہیں،الزبتھ ہورسٹ

کسی بھی دیرینہ تعلقات میں کبھی کبھی اختلافات بھی آجاتے ہیں،پاکستان اور امریکہ نے مذاکرات کے نئے راستے کھولے ہیں،ہم نے حالیہ ادوار میں ایسے کام کئے ہیں جن کے بارے میں ہم نے طویل عرصے سے بات نہیں کی،امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ کا تقریب سے خطاب

امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ الزبتھ ہورسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کئی سالوں سے مستحکم ہیں،کسی بھی دیرینہ تعلقات میں کبھی کبھی اختلافات بھی آجاتے ہیں،مجموعی طور پر تعلقات کی کیفیت اطمینان بخش ہے پاکستان اور امریکہ نے مذاکرات کے نئے راستے کھولے ہیں۔پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ نے کہا کہ امریکا اور پاکستان نے مذاکرات کے نئے ادوار شروع کئے ہیں اور تجارت کے نئے شعبے تلاش کئے ہیں۔

ہم نے حالیہ ادوار میں ایسے کام کئے ہیں جن کے بارے میں ہم نے طویل عرصے سے بات نہیں کی۔ ہم نے تجارت کے نئے شعبوں کی تلاش کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صحت وتوانائی، آب و ہوا جیسی چیزوں پر تعاون کرنے کے طریقے تلاش کئے ہیں۔

جب کہ ہم نے اپنے تعلقات میں استحکام اور وسعت حاصل کی ہے جو ہم نے گزشتہ کئی سالوں میں نہیں دیکھی۔امریکہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

الزبتھ ہورسٹ نے سبکدوش ہونے والے پاکستانی سفیر مسعود خان کے کردار کی بھی تعریف کی جنہوں نے تقریب کے دوران یہ اعلان کیا کہ وہ پیر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات استوار کرنے میں پاکستانی سفیر مسعود خان کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستانی سفیر مسعود خان ناقابل یقین حد تک موثر رہے ہیں اور انہوںنے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کیا ہے۔انہوں نے جب بطور پاکستانی سفیرکا عہدہ سنبھالا تھا اس وقت کے مقابلے میں آج پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں