بھارت کی عسکری تاریخ میں پہلی مرتبہ دو کلاس فیلوز نے بری اور بحری افواج کی کمان سنبھالی۔
بری فوج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی اور بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے مدھیہ پردیش کے سینک سکول ریوا سے تعلیم حاصل کی ہے اور پانچویں کلاس سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔سکول میں دونوں اعلی افسران کے رول نمبرز بھی تقریبا ساتھ ساتھ تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل دویدی کا رول نمبر 931 اور ایڈمرل ترپاٹھی کا 938 تھا۔ سکول کے ابتدائی دنوں سے ہی ان کا تعلق مضبوط تھا۔ مختلف افواج میں خدمات انجام دینے کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہے۔
ایک دفاعی اہلکار جو دونوں افسران کو جانتے ہیں، نے بتایا کہ فوجی قیادت میں مضبوط دوستی افواج کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مضبوط بناتی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان اے بھارت بھوشن بابو نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ دو شاندار طالبعلموں کی اپنی سروسز کی قیادت کرنا مدھیہ پردیش کے سینک سکول ریوا کے لیے اعزاز ہے۔
دونوں کلاس فیلوز کی تقرری دو ماہ کے وقفے سے ہوئی ہے۔ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے یکم مئی کو انڈین بحریہ کی کمان سنبھالی تھی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے آج سے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل دویدی نادرن آرمی کمانڈر کے عہدے پر طویل عرصے تک رہے جہاں انہوں نے فوج کی سٹریٹیجک رہنمائی اور آپریشنل نگرانی کی۔یکم جولائی 1964 کو پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے 15 دسمبر 1984 کو انڈین آرمی کی جموں و کشمیر رائفلز میں کمیشن حاصل کیا تھ