ایران کے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں ناکام‘ 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ ہو گی

42امیدواروں میں سے چار امیدوار مسعود پیزشکیان‘ سعید جلیلی ‘محمد باقر ‘ مصطفی پور محمدی ووٹوں کے تناسب کے لحاظ سے آگے.ایرانی ذرائع ابلاغ

ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں ناکام رہا جس کے باعث 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ ہو گی ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی الیکشن میں امیدواروں کے واضح اکثریت حاصل نہ کر سکنے کے باعث انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگلے جمعے کو ہو گا.

ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں جس میں مسعود پیزشکیان نے 82 لاکھ، سعید جلیلی نے 72 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں‘محمد باقر کے27 لاکھ جبکہ مصطفی پور محمدی نے 1 لاکھ 58 ہزار ووٹ لئے ہیں.

ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آﺅٹ 40 فیصد رہا جبکہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آﺅٹ 48 فیصد تھا.

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے خبردی ہے کہ سعودی عرب نے جذبہ خیرسالی کے طور پر ریاست میں مقیم اور ایرانی عازمین حج کے لیے جدہ میں ایرانی قونصل خانے میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی ہے ایرانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خصوصا عازمین حج کے لیے جو وطن واپس نہیں پہنچے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت کے لیے ریاض سے درخواست کی گئی تھی کیونکہ عازمین حج کی بڑی تعداد جدہ پہنچ چکی تھی اورسعودی عرب میں مقیم ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد بھی جدہ میں مقیم ہے اس لیے جدہ میں قائم ایرانی قونصل خانے میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اورباہمی اعتماد کا مظہر ہے .

وزارت داخلہ کے حکام نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے ابھی تک مملکت میں ایرانی حجاج کرام کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی تہران اور ریاض نے مارچ 2023 میں دوطرفہ تعلقات کو بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا جو 2016 میں منقطع ہو گئے تھے جب ہجوم نے سنی اکثریتی مملکت میں حکام کی جانب سے ایک شیعہ رہنما کو پھانسی دینے کے ردعمل میں ایران میں سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا تھا.

دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے صدارتی انتخابات کی دوڑمیں14امیدوار شامل ہیں اور اب تک 10لاکھ56ہزار159ووٹ مسترد ہوئے ہیںانتخابات کے لیے ایران کے 482 شہروں میں58ہزار 640 پولنگ سٹیشن قائم کیئے گئے ہیں مجموعی طور پر2کروڑ45لاکھ35لاکھ185شہریو ں نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے. ایرانی دستور کے مطابق صدارتی امیدوار کے لیے مجموعی طور پر ڈالے جانے والے ووٹوں کا پچاس فیصد سے زائدحاصل کرنا ہوتا ہے تاہم ابھی تک کوئی امیدوار بھی50فیصد ووٹ سے زیادہ حاصل نہیں کرسکا اس لیے رن آف الیکشن کروانے کا اعلان کیا گیا ہے غیر سرکاری اعداد و شمار کے حساب سے پیزشکیان، جلیلی کے درمیان ممکنہ رن آف مقابلہ ہوگا اصلاحات کے حامی امیدوار مسعود پیزشکیان نے 42.6 فیصد جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار سعید جلیلی کے نے 38.8 فیصد ووٹ حاصل کیئے ہیں اگر یہ اعداد و شمار بدستور برقرار رہتے ہیں تو 5 جولائی کو ہونے والا رن آف الیکشن ملک کے اگلے صدر کا فیصلہ کرے گا، کیونکہ جیتنے والے کو کم از کم پچاس فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے ایرانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر اور باہر مجموعی ووٹرز کی تعداد6کروڑ14لاکھ52ہزار 321 ہے .

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں