امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں غیر ضروری مداخلت ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے،امریکی کانگرس کو پاک امریکا تعلقات میں مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہیے،ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار بریفنگ

دفتر خارجہ کی ترجمان نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرارداد کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں غیر ضروری مداخلت ہے۔

ممتاززہر بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی کانگرس کو پاک امریکا تعلقات میں مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہیے۔پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں اسحاق ڈار نے رواں ہفتے خارجہ پالیسی کے اہم نکات بیان کئے۔

نائب وزیراعظم نے چین کے ساتھ سٹریٹیجک تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا جب کہ نائب وزیراعظم نے فلسطین اورکشمیرکے جاری تنازعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں غیرضروری مداخلت ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ حکومت نے رضوان سعید کو واشنگٹن میں نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عاصم افتخار کو نیویارک اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عاصم افتخار مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے۔ تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے، تعیناتیاں متعدد ہفتوں سے زیر غور تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان یقینی بنائےکہ وہ اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنےکی اجازت نہیں دے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں