ایران کے قبل از وقت صدارتی انتخابات میں آج عوام اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے، 6 امیدوار میدان میں اتریں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے جانشین کے انتخاب کا عمل آج ہو رہا ہے۔ ایرانی عوام آج بروز جمعہ نئے صدر کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا ہے کہ ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ امیدواروں میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضازاکانی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونے تھے تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہو رہے ہیں۔
یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ان صدارتی انتخابات کا نتیجہ ایران کی قیادت کے مستقبل کے تعین کے لیے نہایت اہم ہے۔ اگلے ایرانی صدر ممکنہ طور پر آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کے انتخاب میں شامل ہوں گے۔