پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ناممکن نہیں، بل گیٹس بل گیٹس پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے پُرعزم

ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین بل گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، حکومت انسداد پولیو کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

شہباز شریف نے دوران اجلاس بتایا کہ سرحدی نقل و حمل کے باعث بھی پولیو پاکستان میں آیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں آپ کی خدمات سے پاکستان مستفید ہورہا ہے۔ انسانیت کے لیے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں