وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ڈویژن میں ”مریم کی دستک“ ایپ کی 65 سروسز شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ”مریم کی دستک“ سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کی ہے – تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ جس میں مریم کی دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظور ی دی گئی – اجلاس میں لاہور میں ”مریم کی دستک“ ایپ کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا – جبکہ اگست میں لاہور میں ” مریم کی دستک “ ایپ سروسز کی تعداد 65 تک پہنچ جائے گی – 14 اگست سے ہر ڈویژن میں مریم کی دستک سروسز شروع ہو جائے گی – پولیس، ریونیو، بلدیات، ایکسائز، ٹی ایم اے، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہوں گی – اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دستک ایپ پر سروسز کی مزید بہتری کی ہدایت کی- چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ توسیع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، ڈیتھ، میرج سرٹیفکیٹس سروسز دستک ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، موٹر وہیکل ٹرانسفراور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی دستک ایپ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے مطابق شہری مریم کی دستک نمائندوں کی اپوئنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202 کے ذریعے سروسز اپلائی ہوسکتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیرِ مریم اورنگ زیب، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر نے شرکت کی-