حکومت کا بین الاقوامی بانڈز مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالر مالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا

حکومت نے بین الاقوامی بانڈمارکیٹ سے رجوع کرنےکافیصلہ کر لیا۔ پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈزجاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر تک کے پانڈا بانڈز جاری ہونگے، پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا جبکہ پاکستان ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کرے گا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سال 2025-26 میں یورو بانڈ کے اجراء کا پلان ہےآئی ایم ایف سے نئے پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈزجاری ہونگے، چینی بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سے رجوع کیا جائے گا جبکہ بانڈزبیرونی قرضوں پرسود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کیلئےجاری ہونگے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں