سندھ میں ایسا سیلاب تاریخ میں کبھی نہیں آیا: وزیراعلیٰ سندھ

اگست میں معمول سے700فیصد زیادہ بارش ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایسا سیلاب تاریخ میں کبھی نہیں آیا، اب تک27اضلاع کی صورتحال خود دیکھ چکا ہوں، سیلاب سےکوئی کچا مکان نہیں بچا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے باہرہیں، اگست میں معمول سے700فیصد زیادہ بارش ہوئی، ہمیں یہ معلوم تھاکہ بارش زیادہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں تھا کہ کتنی زیادہ بارش ہوگی، ایسی بارش کیلئے ہماری تیاری نہیں تھی۔

سندھ میں سیلاب سے ہونیوالی اموات کے بارے میں بتاتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب سے470افراد جاں بحق ہوئے اور 30لاکھ کچےمکانات گرگئےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے سندھ میں 11 سئو ملی میٹر بارش پڑی ہے، جو نارمل نہیں ہے، 16 اگست کے بعد جو بارش ہوئی اس نے سندھ میں بہت بڑی تباہی مچادی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں سندھ میں ہر جگہ گیا ہوں، پیش ایسا کیا جا رہا ہے جیسے ہم نے کچھ سب کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں