نیم برہنہ حالت میں قید میں مشہور حمزہ ابو حلیمہ کا اسرائیل کو پیغام ہماری سرزمین سے نکل جا توتم ہمارے دشمن نہیں رہوگے، حمزہ ابو حلیمہ

چند ماہ قبل اسرائیلی فوج کی حراست میں ایک فلسطینی کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں اسے نیم برہنہ حالت میں اور ہاتھ پائوں باندھے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تصویر نے غیرمعمولی توجہ حاصل کی اور اسے فلسطینیوں کو ہراساں کرنے کی اسرائیلی پالیسی کے طور پر دیکھا گیا۔

یہ فلسطینی حمزہ حلیمہ ہے جس نے رہائی کے بعد کہا کہ اسرائیل کو یہ پیغام ضرور پہنچانا چاہیے کہ تم ہمارے دشمن ہو کیونکہ تم ہماری سرزمین پرقابض ہو، ہماری سرزمین سے نکل جا توتم ہمارے دشمن نہیں رہوگے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپین کے یہودی ہمارے دشمن نہیں ہیں۔ وہ ہمارے دوست ہیں، لیکن تم میری سرزمین پر قابض ہو اور تم میرے بچوں کو قتل کر رہے ہو اور ہمارے گھروں کو مسمار کر رہے ہو، اس لیے تم میرے دشمن ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم کمزور ہیں، لیکن ہم خدا کے سامنے مضبوط ہیں۔ فتح قریب ہی”۔حمزہ ابو حلیمہ کی تصویر جسے ایک اسرائیلی فوجی نے گذشتہ فروری میں اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکانٹس پر پوسٹ کیا تھا، نے اسرائیلی رویے پر تنقید کا باعث بنی اور اسے جسے غیر انسانی اور شرمناک قرار دیا گیا۔اسرائیلی فوج نے دسمبر 2023 میں حمزہ کو یرموک محلے میں اس کے رشتہ داروں کے گھر پر حملہ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ حمزہ ٹانگ میں شیل لگنے سے زخمی بھی تھا۔ اسرائیلی فوج نے اس کے کپڑے اتار دیے دیے اور اسے شہر کے مشرق میں واقع یرموک علاقے سے مغرب میں“فلسطین اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں