ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے اور عمران خان جلسے کر رہے ہیں: طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے اور عمران خان جلسے کرتے پھر رہے…

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے اور عمران خان جلسے کرتے پھر رہے ہیں، اور ان کے صوبوں کی حکومتیں ان کے جلسے بھرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنے بھی مقبول ہوجائیں، لیکن ان پر بھی وہی قانون لاگو ہوگا جو باقی سب پر ہوتا ہے۔ پہلا انقلابی دیکھا ہے جو ڈرپوک اور بزدل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جلسے کرنے کا مقصد پریشر ڈالنا ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ ایسا ماحول بن جائے اور ان کے تمام مقدمات کسی سرد خانے میں ڈال دیے جائیں۔ عمران خان جتنے بھی مقبول ہو جائیں ان پر قانون وہی لگے گا جو سب پر لاگو ہوتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو پڑھا لکھا سمجھتے تھے لیکن وہ تو جاہل نکلے، عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے دیوار سے نہ لگاؤ ورنہ میں سب بتا دوں گا، لگتا ہے کہ یہ این آر او مانگ رہے ہیں۔ پہلا انقلابی دیکھا ہے جو ڈرپوک اور بزدل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ اب شہباز شریف کی ذمہ داری ہے کہ مہنگائی کو کم کیا جائے، توشہ خانہ کیس میں سزا ان کے کرتوتوں کا نتیجہ ہے انہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے دیے ہوئے ٹی سیٹ، گلدان اور ٹشو پیپر تک نہیں چھوڑے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں