سیلابی صورتحال، سندھ میں وبائی امراض پھیلنے لگے

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 1428 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے سبب ملیریا و دیگر وبائی امراض پھیلنے لگے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 1428 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ملیریا کے کیسز ٹھٹھہ میں رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں چوبیس گھنٹوں میں 490 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹنڈو محمد خان میں 141 ، بدین 127 ، سجاول 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ میرپور خاص میں 88 ، تھرپارکر میں 79 ، لاڑکانہ میں 55 اور حیدرآباد میں 53 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جبکہ جامشورو میں 47 ، ٹںنڈوالہیار میں 39، سکھر میں 36 ، جیکب آباد 26 اور خیرپور میں 25 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیریا بخار مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، ابتدائی علامت میں سردی کے ساتھ تیز بخار ہونا ہے۔

ان علامات کے بعد فوری قریبی اسپتال یا ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں