برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے اسرائیل کو اسلحہ دینا بند یا معطل نہیں کریں گے۔

برطانیہ کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ رفح میں اسرائیل نے ایک مکمل اور بھرپور جنگی حملہ بھی کیا تو اس کو بنیاد بنا کر اسرائیل کو اسلحہ دینا بند نہیں کریں گے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے اسرائیل کے لیے 3500’ان گائیڈڈ’ بوئنگ بموں کی ترسیل روکی ہے اور کہا ہے کہ رفح پر بغیر منصوبہ کے حملے کے ایسا کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے امریکہ نے دوسرے ہتھیاروں کی ترسیل اسرائیل کے لیے بند نہیں کی ہے۔برطانیہ کے نائب وزیر اعظم نے سعودی عرب میں تجارت سے متعلق کانفرنس کی سائڈ لائنز میں گفتگو کے دوران کہی کہ محض کسی ایک چیز کو وجہ بنا کر اسرائیل کے لیے اسلحے کی فراہمی نہیں روکیں گے۔

نائب وزیراعظم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے رفح میں اسرائیلی حملہ ایسی بڑی بات نہیں ہے کہ محض اس کی بنیاد پر برطانیہ اسرائیل کے بارے میں اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی کرے یا اسلحہ روک دے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں