امریکا میں ایندھن کی طلب میں نمایاں کمی ‘عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ترقی کی رفتار سست ہونے سے ایندھن کی طلب میں مزیدکمی ہوسکتی ہے.ماہرین

ایندھن کی طلب میں ریکارڈکمی اور امریکی فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کی جانب سے متضاذبیانات کے بعد آج خام تیل کی قیمتوں میں کمی میں دیکھنے میں آئی ہے جس سے شرح سود میں کمی کی امیدوں پر پانی پھر گیا. امریکی اقتصادی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ترقی کی رفتار سست پڑ سکتی ہے اور ایندھن کی طلب میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے برینٹ کروڈ کے سودے 26 سینٹ، یا 0.3 فیصد کم ہوکر 82اعشاریہ53 ڈالر فی بیرل جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 23 سینٹ، یا 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 78اعشاریہ صفرتین ڈالر فی بیرل پر آگیا

جمعہ کے روز پچھلے ہفتے کے آخری کاروباری دن کو دونوں بینچ مارک تقریبا ایک ڈالر کم ہوئے کیونکہ فیڈرل ریزرو( فیڈ)کے حکام نے بحث کی کہ آیا امریکی شرح سود افراط زر کو 2 فیصد تک واپس لانے کے لئے کافی ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی مرکزی بینک ڈالر کی حمایت کرتے ہوئے اپنی پالیسی ریٹ کو طویل عرصے تک موجودہ سطح پر برقرار رکھے گا. تجزیہ کاروں کے مطابق ایک مضبوط گرین بیک دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لئے ڈالر پر مبنی تیل کو مزید مہنگا بنادیتا ہے آسٹریلیا اینڈ نیوزی لینڈبنکنگ گروپ (اے این زیڈ) کے ماہرین نے ایک نوٹ میں کہا کہ کمزور طلب کے اشارے کے درمیان تیل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ امریکی ڈرائیونگ سیزن کے آغاز سے پہلے کے ہفتے میں امریکی پٹرول اور ڈسٹیلیٹ انوینٹریز میں اضافہ ہوا ہے.        

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں