پاکستان اور ورلڈ بینک کا طویل المدتی شراکت داری پر دستخط نئے پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت سالانہ جائزے اور اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کئے جائیں گے

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان اقتصادی اصلاحات پر اعلیٰ سطحی بات چیت ہوئی پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری پر دستخط کئے گئے۔ دستخط سیکرٹری اقتصادی اموراور کنٹری ڈائریکٹرز ورلڈ بینک نے کیے۔

وزیر اعظم پاکستان نے دستخطی تقریب کا مشاہدہ کیا جبکہ وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موقع پر موجود تھے ۔

اعلامیہ کے مطابق نئے پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت سالانہ جائزے اور اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کیے جائیں گے مشترکہ اعلامیے میں اہم ترقیاتی ترجیحات کا تعین، اقتصادی اصلاحات، توانائی، اور زرعی مواقع کو بڑھانے کیلیے منصوبے شامل ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے ورلڈ بینک پریزیڈنٹ جنوبی ایشیا سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر چیمہ نے پریزیڈنٹ مارٹن ریزر کا خیرمقدم کیا ، ورلڈ بینک پاکستان میں ترقیاتی تعاون بڑھانے پر آمادہ ہوگیا جبکہ پاکستان اور ورلڈ بینک نے مختلف ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اطہار کیا ۔

وزیر اقتصادی امور نے ورلڈ بینک کی حمایت اور تعاون پر شکریہ کیا اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کے اقتصادی بحالی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے نئے مالیاتی اختیارات پر بات چیت ہوئی ہے ۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے ورلڈ بینک سے نجی شعبوں کی شمولیت کے مطالبے پر زور دیا، پاکستان میں ورلڈ بینک کے ترقیاتی پورٹ فولیو میں توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی، توانائی، پانی اور بہتر روزگار پر مشترکہ تعاون پر بات چیت ہوئی، انسانی وسائل اور زراعت پر مشترکہ تعاون پر اتفاق ہوا، وزیر اقتصادی امور نے ورلڈ بینک کو پاکستان میں اہم اصلاحات سے آگاہ کیا، وائس پریذیڈنٹ مارٹن رائزر نے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں