یمن کے حوثی گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا تو وہ بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دے گا حوثیوں کی سپریم کمیٹی کے سربراہ علامہ محمد مفتاح کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی اور رفح پر حملہ کی صورت میں یمنی ردعمل اور کشیدگی کے چوتھے دور کے آغاز کے ساتھ کیا جائے گ
” المسیرہ ٹی وی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رفح میں کسی بھی قسم کی کشیدگی کی صورت میں یمنی مسلح افواج کا فیصلہ واضح ہے کہ ہم اپنے حملوں کا دائرہ کار بڑھادیں گے علامہ مفتاح نے کہا کہ ہمارے حملے اسرائیلی اقدامات کے ساتھ ساتھ بڑھتے جائیں گے یہ ہماری طرف سے اسرائیلی بزدلی کا جواب ہوگا خواہ وہ یمن، غزہ یا مقبوضہ فلسطین کے کسی بھی انچ پر حملہ ہو.
واضح رہے کہ حوثیوں کے ایک گروپ نے اسرائیل اور امریکا کے اتحادیوں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کررکھا ہے جنہوں نے خطے میں امریکی فورسزکو اڈاے فراہم کیئے ہوئے ہیں گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مشرقی رفح میں فلسطینیوں کے لیے انخلاءکے احکامات جاری کیے تھے یہ اقدام وسیع پیمانے پر شہر پر اسرائیل کے زمینی حملے کی پیش بندی کے طور پر دیکھا جارہا ہے.
رفح شہر میں 10لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینیوں مہاجرین بھی مقیم ہیں جن کے گھر اور شہر اسرائیلی حملوں میں تباہ ہوچکے ہیں اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اس کے 401 ویں بکتر بند بریگیڈ نے غزہ کو مصرسے زمینی راستہ فراہم کرنے والی رفح کراسنگ کا ”آپریشنل کنٹرول“ سنبھال لیا ہے.