عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی بیرل 91 ڈالر کی سطح عبور کرگیا ہے۔

رواں ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نومبر 2023 کے بعد یہ خام تیل کی قیمتوں کی بلند ترین سطح ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیل نے میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایران کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔

دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب ایران کی جانب سے درجنوں ڈرون حملے کیے جا سکتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں