متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان غزہ میں 7 امدادی کارکنوں کے قتل کے بعد کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں بھی تین ممالک چلی، کولمبیا اور بولیویا نے فلسطین پر حملوں کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفرا کو واپس بلا لیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 180 دن گزرنے کے بعد بھی فلسطین پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں