پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروسز کچھ منٹ معطل رہنے کے بعد بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
سروسز معطلی کا مسئلہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب پیش آیا۔واٹس ایپ سروسز میں تعطل کے سبب صارفین کوایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں شدید دشواری اٹھانا پڑی۔
رائٹرز کے مطابق 40ہزار سے زائد برطانوی صارفین نے واٹس ایپ سروسز بند ہونے کی شکایت کی،شہری ایک دوسرے سے حقیقی صورت حال دریافت کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم کچھ دیر بعد واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔
دوسری جانب میٹا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کلاؤڈ سرور میں تکنیکی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں،انجینئرنگ ٹیمیں مسئلے کاسراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اس وقت کئی صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات ہیں،جلدازجلد واٹس ایپ سروسزکی مکمل بحال کی کوشش کررہےہیں۔