توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ایک مکمل شہر سولر پر منتقل کرنے کی تجویز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ وزیر اعلیٰ پنجاب سے حتمی منظوری کے بعد منصوبے کو منظور کرے گا

صوبہ پنجاب میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایک مکمل شہر کو سولر پینلز پر منتقل کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے تمام گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب کی تجویز دی گئی ہے، منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر ایک مکمل شہر کے زیادہ آبادی والے علاقوں کو سولر پینلز پر منتقل کیا جائے گا جس کا مقصد گرمیوں کے موسم ممکنہ طور پر پیش آنے والے توانائی کے بحران پر قابو پانا ہے، تاہم پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے حتمی منظوری کے بعد ہی اس منصوبے کو منظور کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت کے روشن گھرانہ پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے بجلی کے بلوں سے نجات کیلئے صوبے بھر میں شہریوں کو 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حکام کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کردی ہے، سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم دیئے جائیں گے، ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم جاری کردیا گیا، سولر سسٹم میں اعلی سولر پلیٹ، انورٹر، بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا۔

معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری انرجی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ پہلے فیز میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا، جس کے تحت پنجاب کے دیگر صارفین کو بھی ہوم بیسڈ سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں اس پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں