مجموعی مالیاتی ضروریات پورا کرنے کیلئے بیرونی فنانسنگ کی رفتاربرقرار رکھنا ناگزیر ہے ، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے مارچ 2024 کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری میں افراط زر 28 فیصد تک جا پہنچی،مارچ 2024 میں افراط زر 22.5 سے 23.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

اپریل 2024 میں افراط زر 21 سے22 فیصد رہنے کی توقع ہے،معاشی ترقی کی شرح پہلی سہ ماہی 2.5 فیصد رہی،معاشی ترقی کی شرح دوسری سہ ماہی میں ایک فیصد رہی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی تا جنوری بجٹ خسارے میں 37.9 فیصد اضافہ ہوا،بجٹ خسارہ 2720 ارب روپے تک جا پہنچا۔نان ٹیکس آمدن میں 104 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تا جنوری ٹیکس آمدن میں 29.8 فیصد اضافہ ہوا،ٹیکس آمدن 5831 ارب روپے رہی،جولائی تا مارچ زرمبادلہ کے ذخائر 13.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

جولائی تا فروری سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 1.2 فیصد کمی ہوئی ،جولائی تا فروری سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 18.1 ارب ڈالر رہیں،مجموعی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بیرونی فنانسنگ کی رفتاربرقرار رکھنا ناگزیرہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں