وفاقی حکومت نے اوور بلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سر کاری کنکشنز پر ہونے والی اوور بلنگ کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کا با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سرکاری کنکشنز کے بعد پرائیویٹ صارفین کے کنکشنز میں بھی اوور بلنگ کی چیکنگ ہوگی ، ایف آئی اے کی ٹیمیں صارفین کے کنکشنز کی چیکنگ کر کے ریڈنگ رپورٹ بنائیں گی۔
رپورٹ کی روشنی میں چارج ہونے اولے زائد یونٹس کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ اوور بلنگ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔