سونے کی قیمت میں تین روز مسلسل اضافے کے بعد 4200 روپے کی کمی ہوگئی سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوئی ہے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تین روز مسلسل بڑھنے کے بعد 4 ہزار 200 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 645 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی 4 ہزار600 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط رہا

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالرکی قدر 278.50 روپے رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26 پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قدر 281.12 روپے سے کم ہو کر 280.86 روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 1.39روپے کی تیزی سے 305.06 روپے پر آ گئی اسی طرح 1.57روپے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر 357.09 روپے ہو گئی ۔ سعودی ریا ل3 پیسے کی کمی سے 74.50 روپے اور یو اے ای درہم 2 پیسے گھٹ کر 76.28روپے رہ گیا۔مزید برآں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کیساتھ اسٹاف سطح معاہدے کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کی مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں