ولادی میرپیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات جیت لئے ہیں۔
ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق پیوٹن نے87.97فیصد ووٹ حاصل کیے ،روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز بند ہونے تک 11کروڑ 23لاکھ ووٹرز میں 74فیصد نے ووٹ ڈالا۔
روس میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 15سے 17مارچ تک جاری رہی ،روس کے 47لاکھ میں سے 90فیصد ووٹرز نے آن لائن ووٹ ڈالا ،روس کے صدارتی انتخابات میں پہلی بار خیر سون ، ڈونیسک و دیگر 2علاقوں میں ووٹنگ ہوئی۔
روس کے صدارتی انتخابات میں سب سے زیادہ چیچنیا میں 96فیصد ووٹنگ ہوئی،روس سے باہر دنیا بھر میں 230پولنگ اسٹیشنز پر سوا لاکھ ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔
یاد رہے صدر پیوٹن 1999سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں ،ولادی میر پیوٹن 5ویں بار روس کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔