پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی سپن کنسلٹنٹ الیگزینڈرا ہارٹلی نے روزے رکھنا شروع کردئیے ۔
برطانوی نشریاتی ادارےکو دیےگئے ایک انٹرویو میں الیگزینڈرا ہارٹلی کا کہنا تھا کہ میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔
الیگزینڈرا ہارٹلی کے مطابق ہم 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، ہم شام میں روزہ کھولتےہیں پھر سب لوگ نماز پڑھنے جاتے ہیں۔
اسپن کنسلٹنٹ ملتان سلطانز کا کہنا ہےکہ روزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔یاد رہے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سوموار کو کراچی میں فائنل میں مدمقابل ہونگے۔