اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے آخری قسط کے لیے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ ہو گیا تو جائزہ مشن 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک شیڈول ہیں اور پاکستان نے اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت آخری قسط ملنے کے تمام اہداف پورے کر لیے ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق اگر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ ہو گیا تو جائزہ مشن کی سفارشات کی روشنی میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد قسط جاری ہو گی۔