ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم جوہری جنگ کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے اور اگر امریکہ نے یوکرین میں فوج بھیجی تو موجودہ حالات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جوہری جنگ کا منظر نامہ “جلد بازی” کا متقاضی نہیں ہے اور انہیں یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے ہم جوہری جنگ کے لیے تیار ہیں۔ امریکہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے امریکی فوجیوں کو روسی سرزمین یا یوکرین میں تعینات کیا تو روس اس اقدام کو محض مداخلت کے طور پر دیکھے گا۔
انہوں ںے کہا کہ امریکہ میں روسی امریکہ تعلقات پر بات کرنے والے کافی ماہرین موجود ہیں لہذا میں نہیں سمجھتا کہ ہم جوہری تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں تاہم ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ روس میں 15 مارچ کو صدارتی انتخابات شروع ہوں گے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ہی آئندہ 6 برس کے لیے صدر منتخب ہوجائیں گے۔