چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ملک بھر کے 12 اضلاع سے لئے سیوریج سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ، رواں برس پہلی باراسلام آبادسبزی منڈی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہوئی

چاروںصوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،ملک بھر کے 12 اضلاع سے لئے گئے سیوریج سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے ، رواں برس پہلی باراسلام آبادسبزی منڈی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہوئی۔پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ وزارت صحت کو موصول ہو گئی۔رواں سال کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

11شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 13تا20فروری لئے گئے، اوکاڑہ کے اربن انوائرمنٹل سائٹ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، کراچی کیماڑی کااورنگی نالہ، محمد خان کالونی کی سیوریج پولیو زدہ ہے، کراچی سینٹرل حاجی مرید گوٹھ کی سیوریج بھی پولیوپازیٹوجبکہ کراچی،اوکاڑہ،حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد،اسلام آباد،کوہاٹ،کوئٹہ،پشاور،سبی کی سیوریج کا پولیو ٹیسٹ پازیٹو نکلا۔

حیدرآباد کے علاقہ جیکب پمپنگ اسٹیشن کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، جیکب آباد صدر پمپنگ اسٹیشن،سکھرمکہ پمپنگ اسٹیشن کی سیوریج پولیوپازیٹو ہے۔اسی طرح بلوچستان میں سبی گندا نالہ، کوئٹہ میں جاتک کلے، تختانی کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلا ۔کوہاٹ کے علاقے فقیرآباد کی سیوریج کا پولیو ٹیسٹ پازیٹو ہے جبکہ پشاورکے علاقوں حیات آباد،نرےخوڑ کی سیوریج میں سے پولیو پازیٹو آیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں سے پولیو پازیٹو کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور 3 صوبوں کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔اس حوالے سے وزارت صحت کے مطابق ملک کے 7 شہروں سے ریکارڈ 14 سیوریج سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہو گئی ہے، پولیو سے متاثرہ شہروں کا تعلق سندھ، کے پی، بلوچستان سے ہے، 2023 کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 112 تک پہنچ گئی تھی۔کراچی، پشاور، کوئٹہ، سکھر کی سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، اسلام آباد، حیدرآباد، کوہاٹ کی سیوریج کا پولیو ٹیسٹ بھی پازیٹو نکلاتھا جبکہ 5 شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 4 تا 12 دسمبر لئے گئے تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں