جدہ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی سے دنیا کی پہلی مسجد تعمیر

جدہ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کی پہلی مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔

تھری ڈی مسجد جدہ کے شمالی علاقے میں الجوھرہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں تعمیر کی گئی ہے،تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی جانے والی مسجد کا مجموعی رقبہ 5600 مربع میٹر ہے۔

اس کی تعمیر میں 6 ماہ کا وقت لگا،تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر ہونے والی مسجد معروف کاروباری خاتون وجنات عبدالواحد نے اپنے متوفی شوہر عبدالعزیز شربتلی سے منسوب کی ہے۔

وجنات عبدالواحد نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مملکت میں یہ پہلی تعمیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔

تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر کی جانے والی یہ مسجد مملکت میں پہلی تعمیر ہے اس کے ساتھ ہی تعمیرات کے شعبہ میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں